the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں کیونکہ اب ماہرین نےنورا نامی ایک تکیہ تیار کیا ہے جو خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کینیڈین کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے اس تکیے کے اندر الیکٹرانک نظام نصب ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کو پھیلاتا اور سکڑتا ہے۔ اس طرح خراٹے لینے والے کا سر دوسری پوزیشن میں آ جاتا ہے اور خراٹے کم ہو جاتے ہیں۔ 

خراٹے کی آواز سن کر تکیے کے اندر



خودکار پمپ کام کرنے لگتا ہے جو سونے والے کی پوزیشن بدل دیتا ہے جبکہ اس عمل سے حلق کے پٹھوں کو بھی سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹے لینے والے شخص کا سر نیند میں ہلایا جائے تو منہ میں ہوا جانے کی پوزیشن کچھ بدل جاتی ہے اور تھوڑی دیر میں خراٹے کم یا رُک جاتے ہیں کیونکہ جب تک حلق کے اوپری حصے کے پٹھوں پر دباؤ نہیں پڑتا اس وقت تک خراٹے شروع نہیں ہوتے جبکہ یہ تکیہ عین اسی وقت کام کرتا ہے جب خراٹے شروع ہونے والے ہوتے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.